جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

پاکستان میں سیاسی عدم استحکام سے ہم بھی متاثر ہو رہے ہیں، سابق وزیر اعظم آزادکشمیر

21 فروری, 2024 14:47

سابق وزیر اعظم آزادکشمیر عبد القیوم نیازی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام سے آزاد کشمیر بھی متاثر ہو رہا ہے۔

سابق وزیر اعظم آزادکشمیر عبد القیوم نیازی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی تمام جماعتیں آزاد کشمیر میں موجود ہیں۔

عبد القیوم نیازی نے بتایا کہ وہ ہائیکورٹ کی اجازت سے عمران خان سے ملاقات کے لیے آئے تھے تاہم جیل انتظامیہ نے بتایا منگل اور جمعرات کو ملاقات ہو سکتی ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے دوبارہ آئیں گے۔

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ 8  فروری کو پی ٹی آئی اور اس کی قیادت کو مینڈیٹ ملا، مینڈیٹ کی چوری سے استحکام نہیں آسکتا۔

 یہ بھی پڑھیں: پی پی پی کا پنجاب میں گورنر کون ہوگا ؟ 3 نام سامنے آگئے

انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ کے مطابق پی ٹی آئی کو موقع دیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top