پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

9 مئی کے سانحہ کے منصوبہ سازوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، پاک فوج

09 مئی, 2024 12:44

پاکستان کی مسلح افواج نے سانحہ 9 مئی پر ہونے والی مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شرپسندوں نے توڑ پھوڑ کے ذریعے تنگ نظر انقلاب لانے کی کوشش کی جس کو ناکام بنایا گیا، 9 مئی کے سانحہ کے منصوبہ سازوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ قومی تاریخ کے اس سیاہ دن شرپسندوں نے ریاستی اداروں کے خلاف تشدد کا سہارا لیا اور جان بوجھ کر مقدس ریاستی مقامات پر توڑ پھوڑ کی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا کہ ان شر پسند عناصر کا بنیادی مقصد عوام اور مسلح افواج میں تصادم کو ہوا دینا تھا، یہ شرپسند تصادم کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سازش ناکام ہونے پر مسلح افواج اور ریاست کیخلاف نفرت انگیز مہم شروع کی گئی اور شرپسند عناصر نے خود کو بری الزمہ کر کے سارا الزام ریاستی اداروں پر ڈالنے کی کوشش کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ 9 مئی کے اصل مجرموں کو سزا کا مقصد مستقبل میں شہدا کی بے حرمتی کو روکنا ہے، البتہ پاکستان کی مسلح افواج کا پاکستانی عوام کے ساتھ بہت خاص رشتہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top