پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

اگر اسرائیل رکاوٹ نہ ڈالے تو غزہ جنگ بندی ہو سکتی ہے، حماس

09 مئی, 2024 15:47

حماس کا کہنا ہے کہ اگر صیحونی حکومت رکاوٹ نہیں ڈالتا تو غزہ میں جنگ بندی ہو سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے ایک اہلکار نے کہا کہ  اگر اسرائیل اس میں رکاوٹ نہیں ڈالتا تو جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے مزید زیادہ کام کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی مذاکرات میں مثبت پیش رفت کے امکانات سامنے آئے ہیں۔

حماس عہدیدار کا کہنا تھا کہ جنگ بندی مذاکرات میں آئندہ گھنٹے فیصلہ کن ثابت ہوں گے جب کہ حماس جارحیت کو روکنے کے لیے مثبت جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو مذاکرات کو منقطع کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ مصری دارالحکومت قاہرہ میں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top