پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

ملک میں آج فی تولہ سونے کی کیا قیمت ہے؟

09 مئی, 2024 16:14

پاکستان میں کئی سیشنز قیمتیں کم ہونے کے بعد سونے کے بھاؤ میں آج کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے پر برقرار ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا نرخ 2 لاکھ 5 ہزار 75 روپے جب کہ فی تولہ چاندی 2620 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب جمعرات کو عالمی صرافہ بازار میں بغیر کسی تبدیلی کے سونے کی قدر 2,312 ڈالر فی اونس پر برقرار رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top