ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

پاکستان فٹبال ٹیم میں اہم کھلاڑی کا اضافہ

20 مئی, 2024 13:30

فٹبال ٹیم میں ایک اہم کھلاڑی کا اضافہ ہو گیا، پاکستانی نژاد برطانوی مکائیل عبداللّٰہ قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔

18 سالہ میکائیل عبداللّٰہ برطانوی کلب مینسفیلڈ ٹاؤن کا حصہ ہیں، ان کا شمار برطانیہ میں بہترین ایشین فٹبالرز میں ہوتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان اسٹرائیکر میکائیل عبداللہ رواں ماہ کے آخر میں پاکستان ٹیم کو جوائن کر لیں گے ۔

بتایا گیا ہے کہ میکائیل عبداللّٰہ سعودی عرب کے خلاف ہوم اور تاجکستان کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اس سے قبل پاکستانی نژاد برطانوی آدم خان کی شمولیت کی تصدیق کی تھی۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے پاکستان فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے جہاں تمام مقامی پلیئرز نے رپورٹ کردیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top