پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

بھارت: سوشل میڈیا پر فلسطین حامی پوسٹ لائک کرنے پر مسلمان پرنسپل نوکری سے برطرف

09 مئی, 2024 15:02

ایک بھارتی اسکول پرنسپل نے سوشل میڈیا پر فلسطین  کے حق میں پوسٹس لائیک کرنے کی وجہ سے اپنی 12 سالہ نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

پروین شیخ ممبئی کے ودیا وہار علاقے میں واقع سومیا اسکول کی پرنسپل تھیں جنہیں صرف سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں پوسٹ لائک کرنے پر نوکری سے نکالا گیا۔

ایک بیان میں اسکول نے پرنسپل کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار

کیا اور بعد ازاں پروین شیخ کا ملازمتی کنٹریکٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے علم میں آیا ہے کہ پروین شیخ کی سوشل میڈیا سرگرمیاں ان اقدار سے مکمل طور پر مطابقت نہیں رکھتیں جن کی ہم قدر کرتے ہیں۔

دوسری جانب پروین شیخ نے اسکول کے اس اقدام کو سیاسی محرک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکول پرنسپل کے طور پر میرا کام غیر معمولی رہا ہے اور اس وجہ سے میری برطرفی غلط اور غیر منصفانہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top