پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار گرفتار

09 مئی, 2024 16:51

رہنما پی ٹی آئی عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار اور بھابھی روبا عمر ڈار کو گرفتار کرلیا گیا۔

سیالکوٹ پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے جناح ہاؤس میں شہید کارکنان کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں شرکت کے لئے ریحانہ ڈار گھر سے نکلیں تو پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے جناح ہاوس کے قریب سے ریحانہ ڈار کو حراست میں لیا۔

ایک بیان میں بیٹے عمر ڈار نے کہا کہ میری والدہ ریحانہ ڈار کو سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا گیا، میری والدہ کے ساتھ دیگر خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top