پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

ماہرہ خان نے اب تک ناک کیوں نہیں چِِھدوائی؟ اداکارہ نے بتا دیا

09 مئی, 2024 13:25

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ناک چھِدوانا چاہتی ہیں لیکن ان کی والدہ ایسا نہیں سوچتیں۔

لالی ووڈ اور بالی ووڈ سمیت کئی چھوٹے بڑے پروجیکٹس میں مرکزی کردار بخوبی نبھانے والی ماہرہ خان کو ان کے مداح اب تک ناک چھِدوانے جیسے فیشن میں نہیں دیکھ سکے ہیں۔

تاہم اب ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ ناک چھِدوانا چاہتی ہیں لیکن اس ویڈیو میں ماہرہ نے ساتھ ہی والدہ کا مشورہ بھی شیئر کیا۔

اداکارہ نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئےکیپشن میں لکھا کہ انہوں نے ایک بار پھر اپنی والدہ سے مشورہ مانگا کہ کیا میں ناک چھِدوالوں؟ اداکارہ کے مطابق والدہ نے انہیں جواب دیا اگر ان کی ناک چھوٹی ہوتی تو وہ انہیں ضرورت اجازت دیتیں۔

اس کے علاوہ پاکستانی اسٹار اداکارہ کو ویڈو میں ناک میں پن پہنے بھی دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ویڈیو کو ان کے مداحوں کی جانب سے بڑی تعداد میں شیئر کیا گیا۔

ادھر ماہرہ خان کی مذکورہ انسٹاگرام ویڈیو اسٹوری پر اداکارہ صنم جنگ نے بھی اپنی ناک نہ چھدوانے کی وجہ  بتائی جب کہ مصدق ملک، ماورہ حسین، مریم نفیس سمیت دیگر شوبز شخصیات نے ویڈیو پر تبصرے کیے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top