ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

گھر پر مزیدار آلو چنا چاٹ بنانے کا آسان طریقہ ملاحظہ کیجئے

19 مئی, 2024 15:05

اگر آپ چنا چاٹ کے شوقین ہیں تو آپ کو کسی دکان پر خریدنے کی بلکل ضرورت نہیں کیونکہ ہم آپ کو بتا رہے ہیں مزیدار آلو چنا چاٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

 

آلو چنا چاٹ بنانے کیلئے اجزاء کیا درکار ہونگے:

سب سے پہلے تو آلو چنا چا ٹ بنانے کیلئے آپ کو تین عدد ابلے ہوئے انڈے ،ابلے ہوئے ایک پیالہ کابلی چنے درکار ہوںگے۔ اس کے بعد آپ کو دو عدد ہری مرچیں، ہرا دھنیے کے دو کھانے کے چمچے اور ایک عدد پیاز درکار ہوگا۔

مزید پڑھیں:ذائقہ دار عالمگیری قورمہ کیسے بنائیں؟

گھر پر مزیدار آلو چنا چاٹ بنانے کیلئے ایک عدد چوپڈ کیا ہوا ٹماٹر، اس کے علاوہ آدھا چائے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر شامل کرنا ہوگا، پھر مزیدار آلو چاٹ بنانے کیلئے چاٹ مصالحہ کا ہونا بھی ضروری ہے  اس کیلئے حسب ضرورت ذائقہ کیلئے شامل کیا جاسکتا ہے۔

چاٹ میں کٹھائی کیلئے لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ کے برابر ڈالنا ہوگا جس سے ذائقے میں فرق آئے گا، آخر میں مزیدار چاٹ بنانے کیلئے پاپڑی ڈالنا مت بھولیئے گا۔

ایک مکسنگ بائول میں تمام اجزا ء کواچھی طرح سے مکس کرلیں ۔ اوپر سے پاپڑی چورا کرکے ڈال دیں اور اچھے سے مکس کرلیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top