پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

اماراتی صدر کے بھائی شیخ حزا بن سلطان انتقال کر گئے

09 مئی, 2024 16:05

متحدہ عرب امارات کی صدارتی عدالت نے اعلان کیا ہے کہ شیخ حزا بن سلطان بن زید النہیان جمعرات کے روز اچانک انتقال کر گئے۔

اپنے بیان میں صدارتی عدالت نے شیخ حزا بن سلطان کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

صدارتی عدالت نے شیخ حزا بن سلطان بن زید النہیان کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی وسیع رحمت سے نوازے، انہیں جنت الفردوس عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ و رشتہ داروں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

سمجھا جاتا ہے کہ مرحوم کی عمر 30 سال کے وسط میں تھی جب کہ ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

شیخ حزا بن سلطان بن زید ایک ماہر گھڑ سوار شیخ سلطان بن زید النہیان کے بیٹے تھے، جن کا انتقال 2019 میں ہوا تھا۔

شیخ سلطان مرحوم صدر شیخ خلیفہ کے نمائندے کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top