پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

گوادر: حجام کی دکان پر کام کرنے والے 7 افراد فائرنگ سے قتل

09 مئی, 2024 12:05

گوادر کے علاقے سربندر میں ایک مکان میں سے 7 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے فش ہاربر کے قریب رہائشی کوارٹر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ساتوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایچ او تھانہ گوادر نے کہا کہ جاں بحق و زخمی افراد سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے جن کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا گیا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ افسوسناک دہشتگردی کے واقعے میں مقتولوں کی لاشیں اور زخمی ہونے والے افراد کو گوادر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکومت بلوچستان نے گوادر میں مزدوروں کے قتل کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کی فیملیز سے رابطہ کیا جارہا ہے جب کہ صوبائی وزیر داخلہ نے واقعے کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جی پی اے کمپلیکس گوادر پر سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے حملے کی کوشش کو ناکام بنایا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 8 دہشتگردوں کے ایک گروہ نے گوادر پورٹ اتھارٹی میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top