پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

پی ٹی آئی نے آرمی چیف کی تقرری میں ناکامی پر 9 مئی کا منصوبہ بنایا، وزیر دفاع

09 مئی, 2024 14:36

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف چاہتی تھی اگلا فوجی سپہ سالار ان کی مرضی کا تعینات ہو۔

اسلام آباد میں دیگر وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مئی کا واقعہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، لہٰذا اس سانحہ کے ذإہ داروں کو سزا ملنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مئی واقعے پر احتساب اور قوم کو حقائق سے آگاہی ہونی چاہیے، قوم کو پتہ چلنا چاہیے 9 مئی کے کیا مقاصد تھے، البتہ شہدا نے اس ملک کے دفاع کیلئے جانوں کی قربانیاں دی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو بحرانوں کا شکار کیا، انہوں نے آرمی چیف کی تقرری کو متنازع بنانے کی کوشش کی اور ان کی اگلی کوشش تھی نیا آرمی چیف ہماری مرضی کا ہو۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری میں ناکامی پر سانحہ 9مئی کا منصوبہ بنایا گیا، پہلے ایبسلوٹلی ناٹ کہتے تھے  اور اب امریکی سفیر سے مل رہے ہیں، لہٰذا ہم ان لوگوں سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top