پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

میں کیوں 9 مئی پر معافی مانگوں؟ معافی تو مجھ سے مانگنی چاہئے، عمران خان

08 مئی, 2024 20:02

سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ میں سانحہ 9 مئی پر کسی سے کیوں کسی سے معافی مانگوں، بلکہ معافی تو مجھ سے مانگنی چاہئے۔

اڈیالا جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ  وہ 2014 کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہیں، خوشی ہوگی انہیں اگر انکوائری کمیٹی میں پیش کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کیوں 9 مئی واقعات پر معافی مانگیں، معافی تو ان سے مانگنی چاہیے، اگر بات نہیں کرنا چاہتے تو نہ کریں، البتہ وہ پاکستان کے لیے بات چیت کا کہہ رہے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کا اس وقت پتا چلا جب انہیں سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا اور انہوں نے اس وقت کے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت بھی کی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ فوج ہماری ہے اور ہمیں فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، 27 سال کی تاریخ میں کبھی جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا، دو حکومتیں ہم نے انتخابات کے لیے تحلیل کیں، لہٰذا ان کی سیاسی جماعت انتشار نہیں چاہتی۔

صحافیوں سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ 2013 کا الیکشن آر اوز کا الیکشن تھا، نگران وزیراعظم کے فارم 47 پر بیان کے بعد حکومت سے کیا مذاکرات ہو سکتے ہیں؟ البتہ صدر، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب اور سینیٹ الیکشن فراڈ ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز  ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف نے کہا تھا کہ ہم 9 مئی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے لیے تیار ہیں لیکن کمیشن پھر تہہ تک جائے، کمیشن یہ احاطہ کرے 2014 کے دھرنے کے مقاصد کیا تھے۔

جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ پی ٹی وی پر حملے کا بھی احاطہ کرے کہ کس طرح لوگوں کو یہ ہمت دی گئی اور عنصر ڈالا گیا وہ ریاست کے خلاف کھڑے ہوں اور سول نافرمانی کریں، بجلی کے بل جلائیں، کس طرح 2016 میں کے پی کے وسائل سے دارالخلانہ پر دھاوا بولا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top