پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

پی سی بی کا ہیڈ کوچز کے بعد غیر ملکی پچ ایکسپرٹ لانے کا فیصلہ

09 مئی, 2024 13:41

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کیوریٹر کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پچز اور گراؤنڈز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے غیر ملکی ایکسپرٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ انٹرنیشنل پچز ایکسپرٹ کے ساتھ جلد معاہدہ طے ہونےکا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل کیوریٹر پچز کے بہتر معیار کو یقینی بنائیں گے اور مقامی کیوریٹرز کو تربیت دیں گے۔

قبل ازیں کرکٹ بورڈ نے چیف کیوریٹر کی تلاش کے لیے اشتہار دیا تھا تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ غیر ملکی کوچز کے بعد پچ ایکسپرٹ بھی غیر ملکی ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے گیری کرسٹن کو وائٹ بال اور سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر جیسن گیلسپی کو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top