جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

حکومت سندھ نے بدھ کے روز چھٹی کا اعلان کردیا

27 اپریل, 2024 09:26

حکومت سندھ نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر یکم مئی (بدھ) کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے انتظامی کنٹرول میں آنے والے تمام سرکاری دفاتر، خود مختار اداروں، نیم خود مختار اداروں، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز کے لیے عام تعطیل ہوگی۔

یکم مئی کو دنیا بھر میں مزدوروں کا دن شکاگو کے ان مزدوروں کی یاد میں منایا جاتا ہے جو 1886 میں 8 گھنٹے کے کام کے دن ہڑتال کے دوران پولیس کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:

سولر پینلز پر نیا ٹیکس ، عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ

پاکستان میں سولر پینلز لگانے پر کتنا ٹیکس عائد ہوگا؟

حکومت کی جانب سے 12 دسمبر 2023 کو جاری کردہ سرکلر کے مطابق اس سال 11 سرکاری تعطیلات ہیں۔ بینک میں تین چھٹیاں ہیں، لیکن ملازمین کے لئے نہیں، اور اختیاری تعطیلات کی فہرست ٢٢ تک جاتی ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس سال یکم مئی کو چھٹی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ عالمی یوم مزدور یکم مئی کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ یہ دن مزدوروں کی شراکت کو تسلیم کرنے اور ان کے حقوق کی وکالت کرنے کا دن ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top