پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

حکومت نے بجلی پھر مہنگی کردی، نوٹیفکیشن جاری

08 مئی, 2024 17:20

نینشل ایکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔

ایک یونٹ 2 روپے 83 پیسے یونٹ مہنگا کردیا گیا ہے، بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں میں ہوگا جب کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی  نے دی تھی جس کے بعد نیپرا نے اضافےکا علان کیا ہے۔

 قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر سیلز ٹیکس سمیت تقریبا 26 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top