پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

وزیر داخلہ کا پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کیلئے بڑا اعلان

08 مئی, 2024 18:46

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سید محسن رضا نقوی نے شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے بڑا اعلان کردیا ہے۔

ایک بیان میں محسن نقوی نے اعلان کیا کہ لاہور اور کراچی میں پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلے رہیں گے، ان دفاتر میں گارڈن ٹاؤن لاہور اور عوامی مرکز کراچی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو گا جب کہ پوری کوشش ہے عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں پریشانی پیش نہ آئے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ لاہور، کوئٹہ کے بعد ملتان پہنچے جہاں انہوں نے ملتان کے کچہری چوک میں نادرا سینٹر کا دورہ کیا۔

محسن نقوی نے شہریوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کچہری چوک نادرا سینٹر کو بہتر مقام پر منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top