پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

افغانستان میں طالبان فوجی قافلے پر بم حملہ، 6 افراد ہلاک

08 مئی, 2024 19:09

افغان شہر فیض آباد میں سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں اُس وقت دھماکا ہوا جب وہاں سے طالبان فوج کی گاڑیوں کا قافلہ گزر رہا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق موٹر سائیکل میں بارودی مواد بھرا ہوا تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اُڑایا گیا۔ دھماکا اتنا زور د ار تھا کہ طالبان ملٹری کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم طالبان کے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے فوجی قافلوں، امام بارگاہوں اور حکومتی دفاتر پر حملوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔

دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر ہر طرف انسانی اعضا بکھرے ہوئے ہیں، تین اہلکاروں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 10 سے زائد زخمی ہیں جنہیں  قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6 ہوگئی جب کہ دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، بعد ازاں  طالبان نے علاقہ کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top