پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

اموات کے دعووں کے بعد کمپنی نے پوری دنیا سے اپنی کورونا ویکسین واپس منگوالی

08 مئی, 2024 17:10

آسٹرازینیکا نے متعدد سائیڈ ایفکٹس کے بعد اپنی کووڈ 19 ویکسین دنیا بھر سے واپس منگوانے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویکسین کچھ معاملات میں وائرس کی نئی اقسام کو جنم دیتی ہے، کمپنی کی جانب سے یورپی یونین سے ویکسین واپس لینے کی درخواست 5 مارچ کو پیش کی گئی تھی اور 7 مئی سے اس بر عملدرآمد شروع کیا گیا۔

ایسٹرا زینیکا نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ کورونا وبا کے بعد اس ویکسین کی ”ضرورت سے زیادہ دستیابی‘‘ کی وجہ سے پوری دنیا کی مارکیٹوں سے اسے واپس لینے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

کمپنی نے مز ید کہا کہ چونکہ اب کئی دیگر اور نئی ویکسینز بھی مارکیٹ میں آ گئی ہیں اور وہ ضرورت سے زیادہ تعداد میں دستیاب بھی ہیں، اس لیے ‘ویکس زیوریا‘ کی تیاری یا سپلائی کی اب کوئی ضرورت نہیں۔

ایسٹرا زینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعے تیار کردہ یہ کووڈ ویکسین یورپ میں ‘ویکس زیوریا‘جب کہ بھارت میں اسے ‘کووی شیلڈ‘ کے نام سے فروخت کیا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اینگلو سویڈش دوا ساز کمپنی ایسٹرا زینیکا نے گزشتہ دنوں عدالت میں پیش کردہ اپنی دستاویزات میں اعتراف کیا تھا کہ اس ویکسین کے استعمال کے بعد خون کے تھکّے بننے اور پلیٹلٹس میں گراوٹ جیسے سائیڈ ایفیکٹس ہو سکتے ہیں۔

ادھر کئی افراد کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس کے نتیجے میں انہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا جب کہ کچھ افراد کو اس ویکسین ویکسین لگوانے کے بعد شدید طبی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top