پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

ایئر انڈیا کے 300 ملازمین فون بند کرکے چھٹیوں پر چلے گئے، 86 پروازیں منسوخ

08 مئی, 2024 16:52

بھارتی ایئر لائن ائیر انڈیا ایکسپریس کو بڑی تعداد میں ملازمین چھٹی پر جانے کے باعث 86 کے قریب بین الاقوامی اور لوکل پروازیں منسوخ کرنی پڑ گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  بدھ کے روز ایئر انڈیا ایکسپریس کا 300 کے قریب سینیئر عملہ اپنے موبائل فونز بند کر کے بیماری کی چھٹی پر چلا گیا جس کے باعث کمپنی کو اپنی متعدد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

کمپنی نے جاری بیان میں کہا کہ کیبن کریو نے پچھلی رات گئے بیمار ہونے کی اطلاع دی جس کے نتیجے میں پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کا سامنا ہے۔

ایئر انڈیا نے کہا کہ ہم اس واقعے کی وجوہات کو سمجھنے کے لیے عملے کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، ہماری ٹیمیں اس مسئلے کو حل کر رہی ہیں تاکہ مسافروں کو پیش آنے والی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اس غیر متوقع خلل کے لیے اپنے مسافروں سے خلوص دل سے معذرت خواہ ہیں اور اس بات پر زور دیتے ہیں کہ یہ صورتحال ہماری سروس کے معیار کی عکاسی نہیں کرتی۔

کمپنی نے مزید کہا کہ منسوخی سے متاثر ہونے والے مسافروں کو کسی اور تاریخ کی اعزازی ری شیڈولنگ یا رقم کی واپسی کی پیشکش کی جائے گی۔

ترجمان ایئر انڈیا نے کہا کہ آج ہمارے ساتھ اڑان بھرنے والے مسافروں سے درخواست ہے ایئرپورٹ پہنچنے سے قبل وہ چیک کر لیں ان کی پرواز متاثر ہوئی ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایئر انڈیا ایکسپریس کے عملے نے ایئرلائن پر ملازمین کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک اور بدانتظامی کا الزام عائد تھا۔

ایئر انڈیا کو حال ہی میں ٹاٹا گروپ نے خریدا ہے اور ایئرلائن کو دوبارہ معمول پر لانے کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top