جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

پاکستان میں سولر پینلز لگانے پر کتنا ٹیکس عائد ہوگا؟

27 اپریل, 2024 12:12

حکومت پاکستان کی جانب سے سولر پینلز لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے 12کلو واٹ گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے سمری وزارت بجلی کو ارسال کر دی ہے۔ پاور ڈویژن نے سی پی پی اے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  12 کلو واٹ کے سولر پینل گرڈ سے 2 ہزار روپے فی کلو واٹ وصول کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ گھریلو یا کمرشل سولرپینل لگانے والوں پر فی کلو واٹ2ہزارروپے ٹیکس ایک بار لگے گا۔

مزید پڑھیں:

سولر پینلز مزید مہنگے ہونے کا خدشہ، نئی قیمتیں سامنے آگئیں

حکومت نے گھریلو یا کمرشل سولر صارفین پر 2ہزار روپے فی کلوواٹ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 12کلو واٹ کا سولرپینل لگانے والے صارفین سے 24ہزار روپے وصول کیےجائیں گے۔

ملک میں نصب کیےگئے سولرپینل کے نرخوں پر نظرثانی کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ سمری منظور ہونے پر سولرپینل کے نرخ کم کرنےکی درخواست نیپرا میں دائر کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top