پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

اے سی استعمال کرتے وقت بجلی کی بچت کیسے کریں؟ سائنسدان نے طریقہ ڈھونڈ لیا

09 مئی, 2024 20:03

تھائی لینڈ یونیورسٹی کے ایک ماہر نے تصدیق کی ہے کہ پنکھے کے ساتھ ایئر کنڈیشنر کو 27 ڈگری سینٹی گریڈ پر استعمال کرنے سے بجلی کی بچت ممکن ہے۔

چولالونگ کورن یونیورسٹی سائنس لیکچرر جیسڈا ڈینڈوانگبوریپنٹ نے کہا کہ اس اقدام سے صارفین بجلی کے بلوں میں 10 سے 30 فیصد تک کمی لا سکتے ہیں۔

ادھر تھائی لینڈ کی وزارت نے وضاحت کی کہ پنکھے کو اے سی کے ساتھ چلانے سے ہوا کا بہاؤ بڑھتا ہے جب کہ درجہ حرارت میں 2 ڈگری کمی واقع ہوتی ہے۔

یہ طریقہ 23-24 ڈگری سینٹی گریڈ پر ایئر کنڈیشنر کے استعمال سے زیادہ بجلی بچاتا ہے۔

اس مشورے کی حمایت کرتے ہوئے جیسڈا نے کہا کہ وہ اکثر پھنکے اور ایئر کنڈشنر کو ایک ساتھ اسی طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ جب درجہ حرارت زیادہ مقرر کیا جاتا ہے تو اے سی کمپریسر لوڈ نہیں لیتا۔

انہوں نے کہا کہ کمرے کے درجہ حرارت کو 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کرنے سے نمی آرام دہ سطح تک کم ہوجائے گی۔ دریں اثنا، پنکھا آن کرنے سے کمرہ ٹھنڈا ہوجائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top