پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

عمران خان نے شیر افضل کو سیاسی اور کور کمیٹی سے نکالنے کا حکم دیا ہے، عمر ایوب

09 مئی, 2024 19:04

قومی اسمبلی میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی کی کور اور پولیٹیکل کمیٹیوں سے ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان نے شیر افضل مروت کو سعودی حکومت سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حکم دیا ہے شیر افضل مروت کو کور کمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی سے ہٹایا جائے اور پولٹیکل کمیٹی کوہدایت دی کہ وہ فیصلہ کرے شیر افضل مروت کے خلاف کیا ڈسپلنری ایکشن لیا جائے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ہماری تفصیلی ملاقات ہوئی اور انہوں نے سابق صدر عارف علوی کو اہم ذمہ داری سونپی ہے، البتہ پارٹی کا سیکرٹری جنرل ہوں لیکن فیصلوں کا اختیار بانی پی ٹی آئی کا ہے۔

جنرل سیکرٹری پی ٹی آٗئی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب  سے پی ٹی آئی ورکرز کی گرفتاریوں اور کل وکیلوں کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top