پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ جاری، جلد روانگی کا امکان

09 مئی, 2024 18:23

پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ویزا ملنے کے بعد فاسٹ باؤلر کی جلد آئرلینڈ روانگی ممکن بنائی جارہی ہے، اس سلسلے میں پی سی بی کے شعبہ لاجسٹک کو محمد عامر کے لیے فلائٹ بکنگ کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

اگرچہ محمد عامر  آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے افتتاحی میچ نہیں کھیل سکیں گے لیکن توقع ہے کہ سیریز کے بقیہ میچز میں پلیئنگ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

اس سے قبل پی سی بی نے عامر کو ویزا جاری کرنے میں تاخیر پر آئرلینڈ کرکٹ سے احتجاج بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ ویزا مسائل کی وجہ سے محمد عامر قومی ٹیم کے ساتھ ڈبلن نہیں جا سکے تھے۔

علاوہ ازیں پاکستان ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل کلونٹرف کرکٹ کلب میں ٹریننگ سیشن میں شرکت کی تھی۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top