پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

رکشہ امریکا میں بھی چلنے لگا، ویڈیو وائرل

08 مئی, 2024 19:42

آٹو رکشہ  پاکستان، بھارت اور بنگالدیش میں نقل و حمل کا ایک مقبول ذریعہ ہے جوکہ اب امریکا میں بھی دکھائی دینے لگ گیا ہے۔

پاکستان میں بہت سے لوگ کام یا پھر تعلیمی ادارے جانے کے لئے رکشے پر انحصار کرتے ہیں  تاہم امریکی ریاست کیلی فورنیا  میں یہ شاذ و نادر ہی ملتے ہیں۔

حال ہی میں ایک صارف نے سوشل میڈیا پر کیلی فورنیا کی سڑکوں پر سیاہ اور پیلے رنگ کے آٹو رکشے کی ویڈیو شیئر کی۔

صارف نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ کیلیفورنیا میں آٹو رکشا، ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد ویڈیو کو اب تک 8 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے اور پلیٹ فارم پر 22 ہزار سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Manohar Singh Rawat (@manoharsrawat)

پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ‘امریکا میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بہت ضرورت ہے۔’

ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘میں کل آرٹیسیا میں تھا اور وہ پائنیئر کیش اینڈ کیری اسٹور کے باہر کھڑے تھے تاکہ لوگ تصاویر لے سکیں۔’

ایک شخص نے کہا کہ ‘کیلیفورنیا کے شہری سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کسی طرح کی نئی فینسی گدھے کی سواری ہے، رکشہ ڈرائیور امریکا میں اوبر سے پیسے کما سکتا ہے۔’

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top