پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

آسٹرازینیکا کا دنیا بھر سے کورونا ویکسین واپس لینے کا اعلان

08 مئی, 2024 17:10

آسٹرازینیکا نے سنگین ضمنی اثرات سے بچنے کیلئے دنیا بھر سے اپنی کورونا ویکسین واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

ایسٹرازینیکا نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ اب مختلف قسم کی نئی ویکسینز دستیاب ہیں جنہیں کووڈ 19 کی اقسام کو نشانہ بنانے کے لیے اپنایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق صرف استعمال کے پہلے سال میں 65 لاکھ سے زائد زندگیاں بچائی گئیں اور عالمی سطح پر 3 ارب سے زائد خوراکیں فراہم کی گئیں۔

مزید پڑھیں:دنیا کی لمبی ترین ڈبل روٹی کس ملک نے تیار کی؟

دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق ایسٹرا زینیکا نے اعتراف کیا کہ اس کی ویکسین، جسے ابتدائی طور پر کووی شیلڈ کہا جاتا تھا، خون کے لوتھڑے بننے اور خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد میں کمی جیسے بہت کم ضمنی اثرات کا سبب بن سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق  یہ ویکسین کچھ معاملات میں وائرس کی نئی اقسام کو جنم دیتی ہے۔

کئی ممالک پہلے ہی ویکسین کی فراہمی روک چکے ہیں۔ یہ مارچ 2023 کے بعد سے آسٹریلیا میں استعمال کے لئے دستیاب نہیں ہے۔

ایسٹرا زینیکا نے 2021 میں اپنی کووڈ ویکسین کا نام تبدیل کرکے ویکسزویریا رکھ دیا تھا۔ اس ویکسین کو 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد میں استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی، جو عام طور پر اوپری بازو کے پٹھوں میں تقریبا تین ماہ کے وقفے سے دو انجیکشن کے طور پر فراہم کیے جاتے ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ویکسین مجموعی طور پر محفوظ اور مؤثر پائی گئی تھی، لیکن اس میں ایک نایاب لیکن سنگین ضمنی اثرات کا خطرہ بھی ہے۔

واضح رہے کہ یہ نایاب سنڈروم ہر ایک لاکھ میں سے دو سے تین افراد میں پایا گیا جنہیں ویکسزیویریا ویکسین دی گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top