پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

دنیا کی لمبی ترین ڈبل روٹی کس ملک نے تیار کی؟

08 مئی, 2024 16:20

فرانسیسی بیکرز نے دنیا کی سب سے لمبی ڈبل روٹی تیار کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ڈبل روٹی کی لمبائی 140.53 میٹر (461 فٹ) ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز فرانسیسی بیکرز نے ایک ڈبل روٹی تیار کی جس کی لمبائی 140.53 میٹر (461 فٹ) ہے، اٹلی کی جانب سے پانچ سال تک لی جانے والی ملک کی سب سے مشہور ڈبل روٹیوں میں میں سے ایک کا ریکارڈ دوبارہ حاصل کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روایتی بیگ سے تقریبا 235 گنا لمبا ہے اور اسے پیرس کے مضافاتی علاقے سرسنز میں بیکرز اور پیسٹری باورچیوں کی فرانسیسی کنفیڈریشن کے لیے ایک تقریب کے دوران تیار کیا گیا تھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے جج کی جانب سے بیگوئٹ کی منظوری کے بعد بیکرز میں سے ایک انتھونی اریگالٹ کا کہنا تھا کہ ‘ہر چیز کی تصدیق ہو چکی ہے، ہم سب اس ریکارڈ کو توڑنے پر بہت خوش ہیں اور یہ فرانس میں کیا گیا ہے۔’

خیال رہے کہ اس سے قبل 132.62 میٹر (435 فٹ) کا سب سے لمبا بیگیٹ جون 2019 میں اطالوی شہر کومو میں پکایا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top