پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

شیر افضل کا موجودہ پی ٹی آئی قیادت کیساتھ کام نہ کرنے کا اعلان

08 مئی, 2024 16:22

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار کر دیا۔

جیل ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ شیر افضل مروت جوں ہی اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے پہنچے تو عمران خان نے کہا میں نے آپ سے نہیں ملنا آپ باہر چلے جاؤ۔

دوسری طرف چیئرمین ٹحریک انصاف بیرسٹر گوہر اور شعیب شاہین نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کو روکا گیا، ان کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی۔

ادھر اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کا الزام شبلی فراز اور عمر ایوب پر عائد کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں شبلی فراز اور عمر ایوب کے ساتھ کام نہیں کروں گا اور نہ حکومت مخالف احتجاج میں کوئی حصہ لوں گا، البتہ بہتر ہے دونوں رہنما ہی بڑے احتجاج کریں۔

اس سے قبل فروری میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ‘غیر مشروط معافی’ مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

شیر افضل کو یہ نوٹس چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے بارے میں تبصرے پر جاری کیا گیا تھا۔

ایک مقامی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ بیرسٹر گوہر کو "غیر تسلی بخش” کارکردگی پر چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top