جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

فلسطینیوں کے حق میں طلباء کا احتجاج امریکہ سے یورپ تک پھیل گیا

27 اپریل, 2024 13:06

فلسطینیوں کے حق اور اسرائیل مخالف مظاہرے امریکا اور فرانس کے بعد آسٹریلیا کی جامعات میں بھی شروع ہو نے لگے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں سڈنی یونیورسٹی میں طلبہ نے احتجاجی کیمپ لگا لیے۔ طلبہ نے آسٹریلوی وزیراعظم کی اسرائیل اور غزہ کے بارے میں پالیسی کے خلاف نعرے بازی کی اور آسٹریلوی حکومت سے غزہ میں تشدد کی شدید مذمت کرنے کا مطالبہ کیا۔

نیویارک کے سٹی کالج ، امریکا کی جارج واشنگٹن اور اوبائیو یونیورسٹی میں بھی فلسطین کی حمایت میں مظاہرے جاری ہیں جب کہ پیرس کی معروف سائنسز پویونیورسٹی میں بھی طلباء سراپا احتجاج ہیں۔

مزید پڑھیں:

امریکی جامعات میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں کی تصویری جھلکیاں

امریکی یونیورسٹیوں میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 سے زائد طلبا گرفتار

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے امریکا بھر میں 100 سے زائد طلبا مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ اسرائیلی حکومت کا دباؤ، یونیورسٹی ٹیچرز سے پوچھ گچھ جاری ہے، پروفیسرز، فیکلٹی کے سربراہ، یونیورسٹیز کے صدور طلب کرلیے گئے۔

فرانس میں بھی اسرائیلی بربریت کیخلاف سینکڑوں شہریوں نے احتجاج کیا، مظاہرین فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے، اسرائیلی جارحیت پر طلباء ایک دوسرے کے گلے ملکر روتے رہے، امریکی اور فرانسیسی جامعات میں سیکڑوں طلباء نے کلاسز کا بائیکاٹ کیا، 500 سے زائد طلبا گرفتار کر لیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top