پیر، 6-مئی،2024
( 27 شوال 1445 )
پیر، 6-مئی،2024

EN

امریکی یونیورسٹیوں میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 سے زائد طلبا گرفتار

26 اپریل, 2024 10:06

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خلاف احتجاج کا دائرہ امریکا کی دیگر یونیورسٹیوں تک پھیل گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے امریکا بھر میں 100 سے زائد طلبا مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ اسرائیلی حکومت کا دباؤ، یونیورسٹی ٹیچرز سے پوچھ گچھ جاری ہے، پروفیسرز، فیکلٹی کے سربراہ، یونیورسٹیز کے صدور طلب کرلیے گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بوسٹن پولیس نے بتایا کہ ایمرسن کالج میں تقریباً 108 مظاہرین کو گرفتا کیا گیا، اس سے قبل لاس اینجلس میں یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں 93 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا تھا۔

آسٹن میں یونیورسٹی آف ٹیکساس کے کیمپس میں افراتفری کے مناظر دیکھنے میں آئے، سینکڑوں پولیس اہلکار گھوڑوں پر سوار ہوکر، لاٹھیاں تھامے مظاہرین کو منتشر کر رہے تھے، مظاہرین کو کیمپس میں مارچ کرنے سے روکنے کے لیے نیشنل گارڈ تعینات کیے گئے ، حکام نے بتایا کہ اس دوران 34 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پیرس میں درجنوں طلبہ کا سوربون یونیورسٹی کے باہر احتجاج کیا جس میں طلبا نے فرانسیسی صدر سے فلسطینیوں کی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top