اتوار، 19-مئی،2024
( 11 ذوالقعدہ 1445 )
اتوار، 19-مئی،2024

EN

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کے محلّے خالی کروانا شروع کردیے

06 مئی, 2024 13:27

ظالم اسرائیلی فوج نے غزّہ کے جنوبی شہر رفح کے بعض محلّوں کو خالی کروانا شروع کر دیا۔

اسرائیل کے سرکاری ٹی وی چینل (کے ای این) کے مطابق فوج نے رفح کے مشرقی محلّوں میں مقیم فلسطینیوں سے کہا ہے کہ علاقے کو ترک کر کے ‘المساوی’ اور ‘خان یونس’ کے انسانی زون کا رُخ کیا جائے۔

آرمی ریڈیو کا کہنا ہے کہ انخلا کی توجہ رفح کے چند مضافاتی اضلاع پر مرکوز ہے جہاں سے نکالے جانے والے افراد کو قریبی خان یونس اور الموسی کے خیمہ بستیوں میں منتقل کیا جائے گا۔

غزّہ کی پٹّی کے انتہائی جنوبی اور مصر کے ساتھ سرحدی  علاقے رفح  کی آبادی اسرائیلی حملوں کے آغاز سے قبل 2 لاکھ 80 ہزار  تھی جو حالِ حاضر میں 5 گُنا اضافے کے ساتھ 15 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

رفح میں پناہ  گزین فلسطینیوں کی اکثریت جگہ کی تنگی اور انفراسٹرکچر کی عدم دستیابی کی وجہ سے کٹے پھٹے خیموں پر مشتمل کیمپوں میں دِن گزار رہی ہے۔

رفح کو ایک تواتر سے اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کا سامنا ہے اور اندیشہ محسوس کیا جا رہا ہے کہ زمینی آپریشن شروع ہونے کی صورت میں شہریوں کے لئے غزّہ میں کوئی جائے پناہ نہیں رہے گی۔

صیحونی فوج نے کہا کہ اس نے ‘محدود دائرہ کار’ کے آپریشن کے حصے کے طور پر رفح کے رہائشیوں کو جنوبی غزہ شہر خالی کرنے کی ترغیب دینا شروع کر دی ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top