ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی

18 مئی, 2024 18:44

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا پر بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے پابندی عائد کردی گئی۔

بی سی سی آئی نے جمعہ کی رات اعلان کیا کہ ہاردک اگلے سیزن کا پہلا میچ نہیں کھیل پائیں گے کیونکہ ان پر لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف اس سال کے آخری میچ میں سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ممبئی انڈینس کے کپتان ہاردک پانڈیا پر 17 مئی کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف میچ کے دوران سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ورلڈ کپ کیلئے کوچ گیری کرسٹن نے شاہین کو کیا مشورہ دیا؟ کرکٹر نے بتادیا

ان کے پاس ٹورنامنٹ میں مزید میچز باقی نہیں ہیں، لہذا یہ پابندی اگلے سیزن کے پہلے میچ تک جاری رہے گی۔

پانڈیا دہلی کیپیٹلز کے کپتان رشبھ پنت کے بعد دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہیں اس سال اوور ریٹ کی غلطی کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا پر 30 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ ایم آئی کے کھلاڑیوں بشمول ایل ایس جی کے خلاف امپیکٹ پلیئر پر 12 لاکھ روپے یا ان کی میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top