ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ انکوائری رپورٹ میں اہم انکشافات

18 مئی, 2024 16:34

بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس میں عمران خان پر 7 گھڑیاں خلاف قانون لینے اور بیچنے کا الزام ہے۔

جی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف انکوائری رپورٹ میں ایک نہیں، بلکہ 7 گھڑیاں خلاف قانون لینے اور بیچنے کا الزام ہے۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق عمران خان کیخلاف نیا کیس 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے جب کہ گراف واچ ، رولیکس گھڑیاں، ہیرے اور سونے کے سیٹ کیس کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:سائفر کیس: عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تحفے قانون کے مطابق اپنی ملکیت میں لیے بغیر ہی بیچے جاتے رہے، پرائیویٹ تخمینہ ساز کی ملی بھگت سے گراف واچ کے خریدار کو فائدہ پہنچایا گیا۔

توشہ خان انکوائری رپورٹ کے مطابق گراف واچ کی قیمت 10 کروڑ 9 لاکھ 20 ہزار روپے لگائی گئی ہے،20 فیصد رقم ، 2 کروڑ ایک لاکھ 78 ہزار روپے سرکاری خزانے کو دیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ہر تحفے کو پہلے رپورٹ کرنا اور توشہ خانہ میں جمع کرانا لازم ہے، صرف 30 ہزار روپے تک کی مالیت کے تحائف مفت اپنے پاس رکھے جا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جستس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلیوں پر 21 مئی کو سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ 15 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی کازلسٹ منسوخ ہونے کے باعث اپیلوں پر سماعت نہ ہو سکی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ کے دلائل مکمل ہونے کا امکان ہے، پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل جواب الجواب دلائل دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top