ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

سی پیک سیکیورٹی کیلئے دی گئی سرکاری گاڑیوں میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

18 مئی, 2024 20:23

سندھ پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کو سی پیک سیکیورٹی کیلئے دی گئی سرکاری گاڑیوں میں مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے، جس پر ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل آف پولیس خادم حسین نے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے 10 افسران و اہلکاروں کو معطل کرکے انہیں ساؤتھ زون گارڈن بی کمپنی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کارروائی خفیہ تحقیقات کے بعد مبینہ کرپشن کے الزامات پر کی گئی ہے، بی کمپنی بھیجے گئے افسر اور اہلکاروں کو اختیارات کے غلط استعمال اور کرپشن کے الزامات پر ہٹایا گیا۔

Sindh Police SPU Unit
اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) میں مبینہ کروڑوں روپے کرپشن کا انکشاف

معطل افسر اور اہلکاروں پر سی پیک پروجیکٹ کیلئے دی گئی سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کا بھی الزام ہے، افسران و اہلکاروں میں اسپیشل پروٹیکشن یونٹ سکھر کے انسپکٹر محمد فہیم  اور ہیڈ کانسٹبل شامل ہیں۔

ذرائع نے جی ٹی وی کو بتایاکہ ڈی آئی جی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ آفس میں تعینات صدام حسین بلو پر بھی کرپشن کا الزام ہے، سی پیک تھرپارکر کے 3 اہلکاروں کو بھی اختیارات کے غلط استعمال پر بی کمپنی بھیجا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top