ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

ٹک ٹاک نے یوٹیوب کی جگہ لینے کیلئے فیچر میں بڑی تبدیلی کردی

18 مئی, 2024 17:02

ٹیکنالوجی کے دائرہ کار میں وسعت کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹک ٹاک نے یوٹیوب کو شکست دینے کیلئے فیچر میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

ٹک ٹاک انتظامیہ نے ٹیکنالوجی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں اعلان کیا کہ ٹک ٹاک  ایپ صارفین کو گھنٹوں پر مشتمل طویل ویڈیوز اپ  لوڈ کرنے کی پیشکش کر رہا ہے، ٹک ٹاک کے اس اعلان کو گوگل کی مقبول ویڈیو ایپلی کیشن یوٹیوب کے مدمقابل آنا تصور کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی شہری نے ایک منٹ میں 110 پینسلیں توڑ ڈالیں

ٹک ٹاک آہستہ آہستہ اپنے فیچرز  میں اضافہ کر رہا ہے، اس سے قبل جنوری میں ٹک ٹاک نے کچھ صارفین کے لیے video length کو آدھے گھنٹے تک بڑھا دیا تھا جبکہ  دیگر صارفین 10 منٹ کے شارٹس ہی ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی ویب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ’اگر ٹک ٹاک 60 منٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے تو صارف کو ایک ایپی سوڈ متعدد حصوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اس وقت ویڈیو بنانے والوں کو پلیٹ فارم  پر 20 منٹ کی طویل ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے لیے سبسکرپشن کی ضرورت ہوتی  ہے‘۔

قبل ازیں ٹک ٹاک ایپ کی جانب سے یوٹیوب اور فیس بک کو ٹکر دینے کیلئے نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، ابتدائی طور پر یہ فیچر امریکا میں کچھ صارفین کو دیا جائے گا۔ صارفین پوڈکاسٹ کو آر ایس ایس فیڈز کے ذریعے امپورٹ کے بعد لنک کر کے مکمل پوڈ کاسٹ سن سکتے ہیں۔ یہ پوڈکاسٹ انسٹا گرام کی اسٹوریز اور ٹوئٹر کے ٹوئٹس سے ملتا چلتا ہے ۔ صارفین اپنی سہولت کے مطابق ویڈیو کو ایڈٹ بھی کر سکیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top