ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

افغانستان میں فائرنگ سے 3 ہسپانوی سیاح سمیت 4 افراد قتل

18 مئی, 2024 15:56

افغانستان کے صوبے بامیان میں تین ہسپانوی سیاحوں سمیت چار افراد کو قتل کردیا گیا جب کہ واقعے میں ملوث 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس واقعہ میں چار غیر ملکیوں سمیت سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ افغان ترجمان عبدل متین کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت واقعے کی مذمت کرتی ہے، واقعہ میں ملوث 4 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں، تمام افراد کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

سپین کی حکومت نے جمعے کے روز کہا ہے کہ افغانستان کے وسطی شہر بامیان میں مسلح افراد نے تین ہسپانوی سیاح اور ایک افغان شہری کو ہلاک کر دیا۔

مزید پڑھیں:امریکی شہری نے ایک منٹ میں 110 پینسلیں توڑ ڈالیں

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ وہ ’افغانستان میں ہسپانوی سیاحوں کے قتل کی خبر سے صدمے میں ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ تمام ضروری مدد فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے اور وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت ’اس جرم کی شدید مذمت کرتی ہے، متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ اپنے گہرے جذبات کا اظہار کرتی ہے اور یقین دلاتی ہے کہ تمام مجرموں کو تلاش کیا جائے گا اور سزا دی جائے گی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں ایک افغان شہری بھی ہلاک ہوا جبکہ چار دیگر غیر ملکی اور تین افغان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ایک رہائشی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس نے مسلسل فائرنگ کی آوازیں سنی ہیں اور سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان کے وسطی میں واقع بامیان یونیسکو کا عالمی ثقافتی ورثہ ہے اور مہاتما بدھ کے دو بڑے مجسموں کی باقیات ہیں جنہیں طالبان نے 2001 میں اپنے سابقہ دور حکومت کے دوران دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top