اتوار، 19-مئی،2024
( 11 ذوالقعدہ 1445 )
اتوار، 19-مئی،2024

EN

حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں سے استحکام آرہا ہے، وزیر خزانہ

06 مئی, 2024 12:20

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام آرہا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو ملک کو لیڈ کرنا ہے  ان کو آگے جب کہ  وزرا اور بیوروکریسی کو پیچھے بیٹھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام آرہا ہے اور پچھلے 10 ماہ سے پاکستان کی کرنسی میں استحکام آیا جب کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، معاشی اصلاحات ہمارا ایجنڈا ہے لیکن اس کے لیے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے اور حکومت کا کام پالیسی فریم ورک دینا ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، ہمیں ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے، البتہ وقت آگیا ہے نجی شعبہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے، تاجروں اور سرمایہ کاروں کی معاونت کے لیے وزارت خزانہ کی خدمات حاضر ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top