اتوار، 19-مئی،2024
( 11 ذوالقعدہ 1445 )
اتوار، 19-مئی،2024

EN

ماضی میں جو ہونا تھا ہوگیا، اس بار ٹرافی لانے کا یقین ہے، بابراعظم

06 مئی, 2024 12:17

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ماضی میں جو ہوگیا وہ ہوگیا البتہ اس بار ٹرافی لانے کا یقین ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کا مقصد ایک ہی ہے کہ کیسے جیتنا ہے، سب کھلاڑیوں کا فوکس جیت پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کی کارکردگی کو ٹی 20سے نہیں ملایا جا سکتا، البتہ ہماری پوری توجہ ورلڈ کپ پر ہے اور ٹیم کے لیے جو بہترین تھا ہم نے وہ فیصلہ کیا ہے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ مید نہیں تھی  حارث رؤف اتنی جلدی فٹ ہو جائیں گے، وہ آرام کے بعد آرہا ہے اس لیے بہت اچھا پرفارم کریں گے جب کہ ایک سوال پر کپتان نے کہا عامر جمال ایک فائن آل راؤنڈر ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ ماضی میں یہی گول تھا کہ ٹرافی لانی ہے لیکن بدقسمتی سے نہ لا سکے، البتہ ٹاپ آرڈر میں اس وقت محمد رضوان، صائم ایوب اور فخر زمان ہیں۔

محمد حارث سے متعکق سوال ہر بابراعظم نے کہا کہ حارث کا نمبر ٹاپ آرڈر کا ہے اور ٹاپ آرڈر میں بہت سے پلیئرز ہیں، محمد حارث کو پی ایس ایل میں موقع ملا مگر وہ ایسا پرفارم نہ کرسکا جیسے کرسکتا ہے، لہٰذا جو بہترین ہیں ہم انہی کے ساتھ جارہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top