اتوار، 19-مئی،2024
( 11 ذوالقعدہ 1445 )
اتوار، 19-مئی،2024

EN

ملک میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

06 مئی, 2024 15:12

پاکستان میں مسلسل 7 روز سستا ہونے کے بعد سونے کی قیمتوں میں آج اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 2143 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 190 روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2620 روپے پر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں 21 ڈالر اضافے سے سونے کا بھاؤ 2322 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top