جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

سپریم کورٹ کا ملک بھر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم

27 اپریل, 2024 13:51

سپریم کورٹ کے ماتحت کراچی رجسٹری نے ملک بھر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

جی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت تین دن میں سڑکوں اور فٹ پاتوں سے تجاوزات ختم کریں، قبضہ کرنے والا سمجھتا ہے کہ اس کی اپنی پراپرٹی کے سامنے قبضہ کرنا اس کا حق ہے۔

حکمانے کے مطابق متعلقہ ادارے قبضہ کرنے والوں کے اخراجات پر تجاوزات ختم کریں، سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے میں ریمارکس دیے کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر قبضے اور تجاوزات ہیں۔

مزید پڑھیں:

سولر پینلز مزید مہنگے ہونے کا خدشہ، نئی قیمتیں سامنے آگئیں

سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ میں لکھا کہ لوگوں ںے فٹ پاتوں پر جنریٹرز تک لگا دیئے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھی تجاوزات قائم کر رکھی ہیں، شہریوں کی آزادنہ نقل و حرکت روکنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں، سرکار کے اخراجات کے لئے ٹیکس دینے والے عوام کے حقوق کوئی نہیں چھین سکتا
ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ دہشتگردوں کے حملوں کی وجہ سے رکاوٹیں کھڑی کی ہیں، بدقسمتی سے یہ سوچ پروان چڑھی ہے کہ عمارت کے اطراف اوپن اسپیس یا گارڈن پر بھی ان کا حق ہے۔

سپریم کورٹ نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت تین دن میں سڑکوں اور فٹ پاتوں سے تجاوزات ختم کریں،جب کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور کے ایم سی کے وکیل کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئیں۔
خیال رہے کہ پیمرا کو اس ضمن میں پبلک سروس میسیج شایع اور نشر کرنے کا حکم بھی بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے لیے ہفتے وار انسداد تجاوزات آپریشن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آپریشن کا آغاز صدر، لائٹ ہاؤس، ایم اے جناح روڈ اور بولٹن مارکیٹ سے ہوگا جب کہ آئی آئی چند ریگر روڈ، نمائش، ایمپریس مارکیٹ اور کھارادر میں بھی آپریشن ہوگا، سڑکوں سے کیبن، ٹھیلے، پتھارے اور دکانوں کے باہر سامان ہٹایا جائے گا۔

ماضی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں لارجر بینچ نے کراچی شہر میں تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا تھا۔

بعد ازاں 7 دسمبر 2018 کو وفاقی اور سندھ حکومتوں نے کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواستیں دائر کی تھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top