جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

 وزیر اعظم نے نوشکی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی

13 اپریل, 2024 11:00

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نوشکی قومی شاہراہ پر بس مسافروں کے اغواء اور قتل واقعے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

شہباز شریف نے لرزہ خیز واقعے پر متاثرہ لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار  کیا۔

مزید پڑھیں:

نوشکی: 9 افراد کو بس سے اغواء کے بعد قتل کردیا گیا

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ رنج کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

وزیر اعظم کی مقتولین کے بلند درجات کیلئے دعا، ورثاء سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ غم کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کی نوشکی میں مسافروں کو قتل کرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نفرت بانٹنے والوں کا نام ونشان نہیں رہے گا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی بھی نوشکی میں دہشت گردی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے قلع قمع تک سیکیورٹی فورسز سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نوشکی واقعہ قابل مذمت ہے ،ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نا معلوم افراد کی جانب سے کوئٹہ سے تفتان جانے والی مسافر بس پر فائرنگ کے 2  مختلف واقعات میں 11 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top