جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

نوشکی: 9 افراد کو بس سے اغواء کے بعد قتل کردیا گیا

13 اپریل, 2024 10:44

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے 2  مختلف واقعات میں 11 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر نوشکی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ نوشکی کے مقام پر قومی شاہراہ پر ایک بس سے مسلح افراد نے 9 مسافروں کو اغوا کیا اور  انہیں قریبی پہاڑوں کی جانب لے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافر بس کوئٹہ سےتفتان جارہی تھی۔

بعد ازاں پولیس نے بتایا کہ نوشکی سے اغوا کیے جانے والے 9 مسافروں کی لاشیں پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملیں، مرنے والوں کا تعلق منڈی بہاؤ الدین،گوجرانوالہ اور وزیرآباد سے ہے۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق لاشیں قومی شاہراہ کے قریبی پہاڑی علاقے میں پل کے نیچے سے ملی ہیں،مقتولین کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مسلح افراد نے سلطان چڑھائی کے قریب بس روک کر مسافروں کو اغوا کیا تھا، مسلح افراد کی ایم پی اے غلام دستگیر کے بھائی کی گاڑی روکنے کی بھی کوشش کی۔
گاڑی کےنہ رکنے پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ،فائرنگ سے ٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹ گئی، 2افراد جاں بحق،4زخمی ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق زخمی افراد میں غلام دستگیر بادینی کے بھائی بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے نوشکی میں فائرنگ سے 11 افرادکے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، معصوم افراد پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے، دہشت گردی کے واقعات کا مقصد بلوچستان کے امن کوسبوتاژ کرنا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top