جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

ایلون مسک ٹک ٹاک پر امریکی پابندی کیخلاف بول پڑے

20 اپریل, 2024 16:14

ٹیسلا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کے مالک ایلون مسک ٹک ٹاک پر امریکی پابندی کی مخالفت کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے ایکس پر پابندی کے خلاف دلائل دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس سے اظہار رائے کی آزادی کی خلاف ورزی ہوگی۔

مزید پڑھیں:

امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہونے کا امکان

امریکی ایوان نمائندگان اس بل پر ووٹنگ کے لیے تیار ہے جس کے تحت ٹک ٹاک کی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس کو یا تو ایپ فروخت کرنے یا ملک بھر میں پابندی کا سامنا کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔

اس بل کو دو طرفہ حمایت حاصل ہے اور اسے ایک بڑے امدادی پیکج سے منسلک کیا گیا ہے، جس سے ممکنہ طور پر اس کی منظوری کے امکانات میں اضافہ ہوگا۔

قبل ازیں ایوان نمائندگان نے اصل میں مارچ میں ایک قانون منظور کیا تھا جس کے تحت اگر ٹک ٹاک کو چھ ماہ کے اندر فروخت نہیں کیا جاتا تو اس پر پابندی عائد کی جاسکتی تھی لیکن یہ اقدام سینیٹ میں مقبولیت حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 میں اس مقبول ایپ پر پابندی کی تجویز پیش کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top