جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

بچوں کی پسندیدہ فلم ‘اسپائیڈر مین 4’ کی پروڈکشن کب شروع ہوگی؟

16 اپریل, 2024 19:48

غیرملکی رپورٹس کے مطابق کہا جارہا ہے کہ اسپائیڈر مین 4 کی شوٹنگ رواں سال کے آخر میں شائقین کے لیے شروع کی جائے گی۔

اننیڈر کی جانب سے ماضی میں سامنے آنے والی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ٹام ہالینڈ کی اسپائیڈر مین کو جلد ہی چوتھی قسط مل سکتی ہے، شائقین کسی بھی باضابطہ اعلان کے لیے پرجوش تھے لیکن انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم اب ڈینیئل آر پی کے نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ رواں سال ستمبر میں شروع ہو جائے گی جس کی وجہ سے یہ پروجیکٹ 2025 کے آخر میں ریلیز کیا جا سکے گا۔

ڈینیئل کے مطابق دی کیبن ان دی ووڈز کے ڈریو گوڈارڈ، جنہوں نے تازہ ترین میٹرکس فلم کی ہدایتکاری کا کردار بھی ادا کیا تھا، اور فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز کے جسٹن ممکنہ نئے ہدایت کار ہوسکتے ہیں، تاہم ابھی تک کسی بڑی ٹریڈ کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

اب جبکہ مداحوں کی پسندیدہ فرنچائز کی ممکنہ واپسی اور ناظرین میں جوش و خروش کا طوفان برپا کرنے کی دو رپورٹس سامنے آ رہی ہیں، مداحوں کو انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ اس خبر کی تصدیق ڈزنی، سونی یا فرنچائز سے منسلک کسی اور بڑی کمپنی کی جانب سے کی جانی باقی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top