جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

پاکستان میں آج فی تولہ سونے کی کیا قیمت ہے؟

24 اپریل, 2024 16:29

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 42 ہزار روپے پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے سستا ہو کر 2  لاکھ 40 ہزار 900 پر آگیا تھا۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 11 ڈالر اضافے سے 2320 ڈالرز فی اونس مقرر کی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top