جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

معروف سینئر سابق بیوروکریٹ روئیداد خان انتقال کرگئے

21 اپریل, 2024 13:17

پاکستان کے معروف سینئر سابق بیوروکریٹ روئیداد خان اسلام آباد میں علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق روئیداد خان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ادا کی جائے گی جب کہ سابق بیوروکریٹ کو دارالحکومت کے ایچ 11 قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

مردان کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے روئیداد خان نے اپنے طویل کیریئر کے دوران مختلف اہم عہدوں پر کام کیا۔ وہ سندھ اور خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹری، پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر، وزارت سیاحت اور وزارت محنت کے سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ سیکریٹری داخلہ، وفاقی وزیر برائے احتساب اور وزیر اعظم کے مشیر اور صدر پاکستان کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top