جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

اداکارہ نے بابر اعظم سے شادی پر مداحوں کو اہم مشورہ دے دیا

24 اپریل, 2024 17:11

پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے شادی کے سوال پر موصول ہونے والے پیغامات پر مداحوں کو اہم مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نازش جہانگیر نے تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ،’جس کو بھی میری بات بُری لگی ہے وہ بابر اعظم کو اپنی بہن کا رشتہ دے دیں! لیکن میری جان چھوڑ دیں’۔

کچھ روز قبل ادا کارہ نازش جہانگیر نے سوشل میڈیا پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بابر اعظم سے شادی کی پیشکش قبول کرنے کے بجائے معذرت کرلیں گی۔

اداکارہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو بابر اعظم کے مداحوں نے اداکارہ پر تنقید کے تیر برسانا شروع کردیے تھے، ان گنت تنقیدی تبصروں کے بعد آخر کار نازش جہانگیر نے اپنی انسٹا اسٹوری سے ناقدین کو کھری کھری سنا دی۔

خیال رہے کہ اداکارہ نازش جہانگیر نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری پر سوال جواب کا سیشن منعقد کیا تھا جس میں صارفین کے دلچسپ سوالات پر اداکارہ کے جوابات موضوع بحث بن گئے تھے۔

واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے سوال و جواب کے اس سیشن کے بعد اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پبلک سے پرائیوٹ کردیا تھا لیکن بعد میں اُنہوں نے ناقدین کو جواب دینے کے لیے دوبارہ اپنا اکاؤنٹ پبلک کر دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top