جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

ٹیسلا کے ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا

20 اپریل, 2024 13:06

ٹیسلا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے بانی ایلون مسک نے بھارت کا دورہ بغیر کسی وجہ کے اچانک ملتوی کردیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ایلون مسک کے دورہ بھارت کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی طے تھی اور ان کے دورے کو جنوبی ایشیائی مارکیٹ میں ٹیسلا کی انٹری کے طور پر دیکھا جارہا تھا تاہم اب ان کا دورہ بغیر کسی وجہ کے ملتوی کردیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کی جانب سے 10 اپریل کو ایلون مسک کے دورہ بھارت کی خبر دی گئی تھی جس کے بعد ایکس پر جاری بیان میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ بھارتی وزیراعظم مودی سے جلد ملاقات کے منتظر ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کے دورہ بھارت ملتوی ہونے کی فوری طور پرکوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے اور بھارتی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے بھی اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ایلون مسک کے دورہ بھارت کے دوران 2 سے 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان متوقع تھا جس میں بھارت میں کار فیکٹری کے قیام کو اہم سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جارہا تھا۔

خیال رہے کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کا بھارت کا دورہ طے تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top