جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

سام سنگ کا سستا فولڈ فون لانچ کرنے کا امکان

16 مارچ, 2024 14:14

اپنے گلیکسی فولڈ لائن اپ کی طرف زیادہ سے زیادہ صارفین کو راغب کرنے کے لئے سام سنگ کی جانب سے ایک سستی ڈیوائس لانچ کرنے کی خبریں زیر گردش ہیں۔

ہم پہلے ہی سام سنگ کی ہائی اینڈ گلیکسی لائن اپ کے کچھ فین ایڈیشن دیکھ چکے ہیں اور اب اسی طرح کے نقطہ نظر پر اس کی فولڈنگ ڈیوائسز پر غور کیا جارہا ہے۔

کمپنی کے پاس اس وقت لائن اپ میں دو فولڈنگ فون گلیکسی فولڈ 5 اور گلیکسی زیڈ فلپ ہیں۔

اس بات کا امکان نہیں ہے کہ سام سنگ جلد ہی گلیکسی زیڈ فلپ کے ایف ای ماڈل پر غور کرے گا  لیکن گلیکسی فولڈ ایف ای فون متعارف ہونا زیادہ متوقع ہے۔

سام سنگ الیکٹرونکس دو گلیکسی زیڈ فولڈ 6 ماڈلز تیار کر رہا ہے، ایک نیا زیڈ فولڈ جس میں پین ان پٹ فنکشن اور ایک بغیر پین ان پٹ کے ماڈل شامل ہیں۔

جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی ویب سائٹ ای ٹی نیوز کے مطابق یہ فولڈ ایبل اسمارٹ فونز پر قیمتوں کے بوجھ کو کم کرکے طلب کو بڑھانے کی حکمت عملی ہے۔

فولڈ 6 ایف ای ڈیوائس ہواوے، شیاؤمی اور ون پلس جیسی چینی ڈیوائسز کا مقابلہ کرے گی، جو بہت سستی قیمتوں پر دستیاب ہیں۔

فولڈنگ فون عام فلیگ شپ کے مقابلے میں مہنگے رہے ہیں۔

سام سنگ گلیکسی زیڈ فولڈ 5 کی قیمت 1800 ڈالر ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں سب سے سستا فولڈ ایبل موٹرولا ریزر 2023 ہے جس کی قیمت 1000 ڈالر ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top