جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

پاکستان میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی

25 اپریل, 2024 14:20

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز انڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 42 ہزار 500 روپے ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 7 ہزار 905 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار روپے پر پہنچا تھا۔

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ بازار میں 2 ڈالر اضافے کے بعد سونے کا نرخ 2322 ڈالرز فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top